محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، چترال اور گرد و نواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ صبح / رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال اور گر د و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *