ثنا جاوید، شعیب ملک کی محبت سے لبریز تصاویروائرل

کراچی( روزنامہ)ثنا جاوید نے اپنے رفیق سفر شعیب ملک کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

شوبزاور کرکٹرز کی شادی کارواج برسوں سے چلا آرہا ہے ۔ ایسی ہی ایک چونکا دینے والی شادی رواں سال کے آغاز میں دیکھنے کو ملی جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین شعیب ملک اور پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کیں۔

ثنا جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر دیکھ کر یہ اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کتنے خوش ہیں، تصاویر میں ثناجاوید سیاہ لباس میں قیامت ڈھا رہی ہیں جبکہ ٹی شرٹ اور ٹراوزر میں شعیب ملک بھی بہت ہینڈ سم اور خوبرو لگ رہے ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *