بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سوناکشی سنہا کو بین المذاہب شادی پر بھارت میں کافی زیادہ ٹرول کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تاہم تمام تنقید کرنے والوں کی پرواہ کیے بغیر سوناکشی نے اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ اپنے 7 سالہ ریلیشن شپ کو سول میریج کے ذریعے شادی کے بندھن میں بدل کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ اپنا پہلا کروا چوتھ کا تہوار شاندار انداز میں منایا جس کی تصاویر و ویڈیوز سوناکشی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے جاری کی گئیں۔