سودی نظام کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ26ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق منظوری پوری قوم کیلئے باعث افتخار ہے۔سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا اور یہ اللہ کا نظام ہے جب ہم پی ڈی ایم کے اقتدار میں تھے اس وقت ڈرافٹ تیار ہوا اور ہم اب حزب اختلاف میں ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ خیر کاکام لیا اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ باز گشت سنائی دی جا رہی ہیں کہ 27ویں آئینی ترمیم بھی آئے گی جو26 ویں ترمیم میں نہیں ہو سکا وہ اس ترمیم میں کیا جائے گا ہم یہ ترمیم نہیں ہونے دیں گے اگر آئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *